مسیحی حضرات کے اعتراض کا جواب 2
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
مسیحی حضرات کی طرف سے پھر سے ایک جاہلانہ سوال کا رد کرتے ہیں ہم آج
یہ ایک مسیحی ممبر نے گروپ میں پوسٹ کی ہے کہ جنت میں اگر واقعی دودھ کی نہریں ہیں تو وہ دودھ کس جاندار کا ہو گا اور ان کا دودھ کون نکالے گا۔
یعنی کہ ان کے نزدیک وہاں کوئی ہونا چاہیے دودھ نکالنے کے لئے اور جانور بھی موجود ہونا چاہیے ان کو خدا کی قدرت پر یقین نہیں۔
اس باطل سوال کا جواب میں انجیل سے ہی دیتا ہوں انجیل میں کچھ اس طرح کی عبارت موجود ہے کہ
لوگوں نے کہا ،تم کیا معجزہ دکھاؤ گے تاکہ یہ ثابت ہو جائے کہ تم ہی وہ ہو جسے خدا نے بھیجا ہے۔ ایسا کوئی معجزہ تم دکھاؤ تب ہی ہم تمہارا یقین کریں گے کہ تم کیا کرو گے۔ ہمارے آباء واجداد کو خدا نے ریگستان میں منّ (کھانے کی نعمتیں) عطا کی تھی اور یہ صحیفوں میں لکھا ہے اور خدا انہیں کھانے کے لئے جنت سے روٹی بھیجواتا تھا۔
یوحنا باب 6 آیت 30 تا 31
ان آیات میں یہودی یسوع کو مَن سلویٰ کے بارے میں بتا رہے ہیں کہ خدا جنت سے روٹیاں بھیجتا تھا تو اس پوسٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمارا سوال یہ ہے کہ جنت میں وہ روٹیاں کون بناتا تھا اور کس چیز کی روٹیاں تھیں ؟
اب آتے ہیں اس عقیدے کی طرف کے خدا ہر چیز پر قادر ہے اور یہ عقیدہ ہر اہل کتاب کا ہے
یوحنا لوگوں کو تعلیمات دیتے ہوئے بتا رہا ہے کہ
خداوند کہتا ہے کہ
”میں الفا اور اومیگا ہوں میں وہی ہوں جو تھا اور جو آنے والا ہے،میں قادر مطلق ہوں“۔
مکاشفہ 1:8
اس میں بھی یہی لکھا ہے کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
اب ہمارا سوال مسیحیوں سے یہ ہے کہ اگر خدا ہر چیز پر قادر ہے تو کیا وہ بغیر کسی جانور کے دودھ کی نہر بہانے پر قادر نہیں ؟
سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں ادھر ادھر کی باتیں کرنے سے گریز کریں۔